عید کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد کا دریاۓ ستلج  کا رخ ، شہری دریا کی سیر  اور مچھلی کھانے  سمیت ہلہ گلہ میں مصروف

300

عارف والا ،25 مئی (اے پی پی ): عید کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے دریاۓ ستلج  کا رخ کیا جہاں پر شہریوں نے خوب ہلہ گلہ کیا ۔ مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد  نے دریائے ستلج کی سیر کرنے کے ساتھ ساتھ دریا کی تازہ مچھلی کھائی اور  عید کی خوشیاں منائی۔

مچھلی فروش دکانداروں کا کہناہے کہ گرمی کے باوجود بھی لوگ شوق سے مچھلی کھا رہے ہیں اور اپنے گھر بھی لے کر جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باعث گھروں میں بیٹھ بیٹھ کر اکتا چکے ہیں، اب عید آئی ہے  تو بچوں اور دوستوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

اے پی پی /سعید نوئی/قرۃالعین