زرعی اجناس کے ٹرالے لوٹنے والا چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،ایک  کروڑ روپے کا مال  مسروقہ برآمد

107

عارف والا،۱۴ مئی (اے پی پی): آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عارف والا پولیس کی ایک بڑی کاروائی زرعی اجناس سے بھرے ٹریکٹر ٹرالے لوٹنے والا چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا  اور گینگ کے قبضہ سے ایک  کروڑ روپے کا مال  مسروقہ  بھی برآمد کر لیا۔ ڈکیت گینگ کے چار ارکان علی حیدر سکنہ اسلم ٹاؤن ،غلام عباس ،منور حسین اور محمد حسین ساکنان محلہ ضیاء نگر منڈی آنے والے زرعی اجناس  مکئی ،گندم ،مونجی اور دیگر اشیاء سے بھرے ٹرالے اسلحہ کے زور پر روک کر لوٹ لیتے اور مالکان کو باندھ کر کھیتوں میں پھینک کر اجناس سے بھرے ٹرالے لے کر فرار ہوجاتے تھے۔

ڈی ایس پی فیاض احمد پنسوتا اور ایس ایچ او تھانہ صدر عارفوالا  رائے خضر حیات کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرامائی انداز میں گینگ کے چار ارکان کو  گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، ٹریکٹر ٹرالے سمیت نقدی کل مالیت ایک کروڑ روپے مال مسروقہ اصل مالکان کو واپس کر دیا ۔ ڈی ایس پی فیاض احمد پنسوتا نے کہا کہ ڈکیت گینگ نے علاقہ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لیے دن رات محنت کرکے کامیابی حاصل ہوئی اور مال مسروقہ اصل وارثان کو واپس کر دیا گیا  شہریوں اور متاثرین نے عارف والا  پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

سعید نوئی،فاروق