سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد النبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سٹیرلائزیشن دروازے نصب کردئیے

755

مکہ المکرمہ، ۷ مئی ( اے پی پی):  سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے حرم مکی اور حرم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے داخلی راستوں میں سٹیرلائزڈ گیٹ نصب کر دئیے۔

  یہ اقدام حکومت کے “ایک ساتھ محافظ” اقدام کا ایک حصہ ہے جس میں ریاست  میں وبائی امراض پھیلنے کے بعد سے احتیاطی تدابیر قائم کی گئی ہیں۔

یہ سٹیرلائزڈ دروازے لوگوں کو جراثیم کُش دوا سے پاک کرتے ہیں اور چھ میٹر سے درجہ حرارت کا پتہ لگانے کے لئے تھرمل کیمروں سے لیس ہیں اور درجہ حرارت کو پڑھنے کے لئے ایک سمارٹ اسکرین جہاں یہ ایک ہی وقت میں کئی لوگوں کا درجہ حرارت سامنے لکھا آجاتا ہے۔

حمزہ ،فاروق

سورس: وی این ایس، ریاض