اسلام آباد، یکم مئی ( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعہ سونے کی فی تولہ قیمت میں بارہ سو پچاس روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز کے 96 ہزار سات سو روپے کے مقابلے میں 96 ہزار 450 فی تولہ رہی ۔تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث صرافہ مارکیٹیں آج بھی بند رہیں۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 1072 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد آج دس گرام سونا 82 ہزار 905 روپے کے مقابلے میں 81 ہزار 883 روپے میں فروخت ہوا۔
آج فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 960 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 823 روپے رہی۔
اے پی پی / سعیدہ/حامد