سکھر کے مختلف تجارتی علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی ، 25 سے زائد دکاندار گرفتار

172

سکھر،4 مئی(اے پی پی): سکھر کے مختلف تجارتی علاقوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر علاقہ پولیس کی کارروائی، تھانہ راؤ شفیع اللہ کی حدود کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز ، کپڑا مارکیٹ ، شاہی بازار ، فرئیر روڈ ، نیم کی چاڑی ، مشن روڈ ، مینارہ روڈ ، شہید گنج و دیگر علاقوں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آگئی ۔

پولیس کی بھاری نفری نے تھانہ انچارج کی نگرانی میں متعلقہ علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے پچیس سے زائد دکانداروں کو گرفتار کر کے انکے خلاف کیس درج کر لیا اور دکانداروں کو ہدایات دی کہ وہ لاک ڈاون پر عملدر آمد کریں بصورت دیگر خلاف ورزی پر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اے پی پی /اطہراللہ/حامد