صدر مملکت کی کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق 2 افراد کی نماز جنازہ میں شرکت

192

اسلام آباد ،25 مئی (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، دونوں افراد کی نماز جنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

صدر مملکت نے جنازے کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،راجہ آصف فیاض اور سید دانش شاہ کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

راجہ آصف فیاض پولیس اہلکار اور سید دانش شاہ کاروباری شخصیت تھے،جاں بحق ہونے والے افراد کے جسدِ خاکی پیرکی دوپہر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائے گئے تھے۔

اے پی پی/ڈیسک/قرۃالعین