صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی  طیارہ حادثہ کی شہید آئرہوسٹس انعم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت

184

لاہور، 25 مئی(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال ،طیارہ حادثہ کی شہید آئرہوسٹس انعم کی رہائش گاہ دھرم پورہ گئے اور شہید آئرہوسٹس انعم  کے  اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے،قوم کی بیٹی انعم بھی اس دل خراش واقعہ میں خالق حقیقی سے جا ملی  ہیں ،طیارہ حادثہ کے افسوس ناک واقعہ پر ہرآنکھ اشک بار ہے،جن کے پیارے بچھڑ جاتے ہیں حقیقی درد وہی محسوس کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی یہاں آپ کے دکھ درد بانٹنے کیلئے آیا ہوں،دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اے پی پی /لاہور/حامد