طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا ، شہدا کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی

158

کراچی،23 مئی(اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے)طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ہفتہ کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ادا کی گئی۔ نمازجنازہ کے بعد طیارہ حادثہ کے شہداکے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

 نماز جنازہ میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر علی زیدی، پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔