عارفوالا؛ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 10 ہزار من گندم برآمد

171

 

عارفوالا،16مئی(اے پی پی): خفیہ اداروں کی نشاندہی پر محکمہ خوراک اور محکمہ ریونیو نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لقمان میروکا سے چار ہزار من گندم اور چوک مرلے سے چھ ہزار من غیر قانونی گندم برآمد کرلی، ذخیرہ شدہ دس ہزار من گندم کو تحویل میں لے کر سرکاری گودام میں جمع کرا دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رانا آفتاب احمد نے اس موقع پر کہا کہ گندم ذخیرہ اور اسمگل کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،حکومتی ٹارگٹ پورا کرلیا جائے گا، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ جرم ہے۔

`وی این ایس، عارفوالا