عارفوالا : محکمہ ریونیو کی کاروائی، 4000 من سے زائد ذخیرہ شدہ گندم برآمد

137

 

عارفوالا ،14 مئی (اے پی پی ): عارفوالا اور گردونواح میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا  گیا  ہے،  تحصیلدار غضنفر نوید اور انکی ٹیم نے مختلف مقامات پر  ذخیرہ شدہ  4000 من سے زائد  گندم برآمد کرلی اور غیر قانونی گندم کو  سرکاری بنی شیل سنٹر  منتقل کردیا گیاہے۔

 اس حوالے سے تحصیلدار غضنفر نوید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ہدف کو پورا کروانے کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔