گھوٹکی :ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، 11 ہزار گندم کی بوریاں برآمد

165

 

گھوٹکی،14 مئی (اے پی پی ) : گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے  مارے گئے  ،گوداموں اور فلور ملز میں ذخیرہ کی گئی 11 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کر کے  قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ریاض بلوچ   نے کہا کہ محکمہ خوراک کے چھاپوں کی کارروائی حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔انہوں  نے بتایا کہ برآمد کی گئیں گندم کی بوریاں محکمہ خوراک کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ ذخیرہ اندورزی کرنے والے فلور ملز اور نجی گودام کے مالکان کے خلاف قانونی طور پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔