عوام عید روایتی انداز کے بجائے سادگی سے منائے: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

154

 

مظفرآباد ،23 مئی (اے پی پی ): وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے سادگی سے منائے۔ مشکل وقت میں مسلمان صرف اللہ کی طرف دیکھتا ہے، 9ماہ سے محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا  اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر نےہفتہ  کو عید الفطر کے حوالےسے  جاری پیغام میں  کیا ،ان کا کہنا تھا کروناوباء،مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ کی وجہ سے عید سادگی سے منائیں۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر  نے کہا کہ مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں یا شہادت یا آزادی۔ انشاء اللہ بہت جلد عید سرینگر ،جموں اور لداخ میں منائیں گے ۔