عید کے دن اپنے ارد گرد سفید پوش افراد کوبھی یاد رکھیں جن کے روزگار چلے گئے ہیں: راجہ بشارت

123

لاہور، 24مئی (اے پی پی): صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے  کہا ہے کہ عید کے دن اپنے ارد گرد ان سفید پوش افراد کوبھی یاد رکھیں جن کے روزگار چلے گئے ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر خصوصی پیغام میں پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہم یہ عید ایسے موقع پر منا رہے ہیں جب پوری دنیا کو کرونا جیسی موذی وباء کا سامنا ہے،بدقسمتی سے کورونا وباء نے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہےعید کے روز  ہم سب عموماً رشتے داروں اور دوستوں سے گلے ملتے ہیں ،موجودہ حالات میں کورونا کی وباء سے اپنے آپ کو اور دوسروں کو بچانے کا بہترین طریقہ سماجی فاصلے کی پابندی ہے۔

صوبائی وزیر نے  اپیل کی کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ہر جگہ سماجی فاصلے، ماسک اور سینیٹائزر کی پابندی پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے  دعا  کی اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت اور تندرستی کے ساتھ  عید کی خوشیاں مبارک کرے۔

اے پی پی /لاہور /قرۃالعین