وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے نماز عید الفطر وزیراعلی سیکریٹریٹ میں ادا کی

156

کوئٹہ، 24 مئی(اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے نماز عید الفطر وزیراعلی سیکریٹریٹ میں ادا کی ۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ میں احتیاطی  تدابیر کے ساتھ نماز عید کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔نماز عید میں ملک اور صوبے کی ترقی سالمیت اور کورناوائرس سمیت تمام وبائی  امراض کے خاتمے کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعلی نے سماجی فاصلہ ملحوظ رکھتے ہوۓ لوگوں اور اپنے سٹاف سے عید ملی اور عید کی مبارکباد دی۔

وی این ایس ، کوئٹہ