وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

124

لاہور، 24مئی (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ پرآمد، شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پائلٹ سجاد گل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ۔کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے۔شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہماری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔المناک حادثے کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کا دکھ ان کے پیارے ہی جانتے ہیں ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید سجاد گل کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔وزیراعلیٰ نے شہید کے والد، اہلیہ، بیٹے، بیٹی اور دیگر اہل خانہ کو دلاسہ دیا،وزیراعلیٰ نے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین