ماہ رمضان کی سوغات کھجور  سےنہ صرف روزہ کھولنا  سنت ہے  بلکہ اس  کا گھر میں ہونا باعث برکت بھی  ہے

284

اسلام آباد،07 مئی ( اے  پی پی): ملک بھر کی طرح عارف والا میں بھی رحمتوں اور برکتوں والے مہینے رمضان المبارک میں افطاری کے دسترخوانوں پر راج کرنے والی سوغات کھجور  کے مختلف اسٹال نظر آتے ہیں، ماہ رمضان میں  انواع اقسام کی کھجوریں بازار کی رونق ہوتی ہے ۔

کھجور نہ صرف  قدرتی مٹھاس رکھنے والا قدرت کا بے مثال تحفہ ہے بلکہ خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے ہر عمر کے افراد اسے پسند کرتے  ہیں۔کھجوریں لذیذہونے کے ساتھ جسم کو تقویت بھی بخشتی  ہے۔

کھجور سے روزہ کھولنا سنت ہے بلکہ اس کا گھر میں ہونا بھی باعث برکت ہے۔

 اے  پی پی /محمد سعید نوئی/قرۃالعین