چینی سفیر کی وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ سے ملاقات

143

اسلام آباد،07 مئی (اے پی پی ): عوامی جمہوریہ چین کے سفیر  یاؤجنگ نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق سید فخر امام سے ملاقات کی،ملاقات چینی وزارت براۓ زراعت اور دیہی امور کی جانب سے طبی سامان کی فراہمی کی تقریب کے دوران  ہوئی۔

وفاقی وزیر نے چین کی وزارت برائے زراعت اور دیہی امور کی طرف سے طبی سامان کی فراہمی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تجارتی تعلقات ہیں۔

سید فخر امام نے کہا کہ اس امدادی سامان کی دستیابی سے کرونا وائرس وبائی مرض کی موجودہ صورتحال میں ہماری ٹڈی دل پر قابو رکھنے والی ٹیموں کو اپنے فیلڈ آپریشن جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ چین کرونا وائرس کے وبائی مرض کے تحت ٹڈی دل پر قابو پانے کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیےطبی سامان فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ماسک ، حفاظتی سوٹ، دستانے سمیت دیگر سامان چین سے پاکستان بھیجا جا چکا ہے۔

اے پی پی /حمزہ/قرۃالعین