محکمہ خوراک کا چھاپہ، ذخیرہ کی ہوئی ہزاروں من گندم برآمد کر لی گئی

138

بورےوالا، ۱۳  مئی (اے پی پی): بورےوالا کے نواحی گاؤں میں محکمہ خوراک  اور انتظامیہ افسران کا زمیندار کے ڈیرے پر مشترکہ چھاپہ، ذخیرہ کی ہوئی ہزاروں من گندم برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی مہر اختر حسین، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نوید خان بلوچ  نائب تحصیل داران چوہدری شاہد نواب،سید تقی شاہ فوڈ انسپکٹر محمد ارشد غوری ،رانا ریاض احمد سپیشل برانچ اور دیگر عملہ کے ہمراہ موضع غفور واہ میں معروف زمیندار راجہ ریاض کشمیری کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر ذخیرہ شدہ9ہزار تھیلے ہزاروں من گندم قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ۔

اصغر علی،فاروق