جیکب آباد،13مئی(اے پی پی): محکمہ خوراک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم اسٹاک کرنے والے ملزمان پر چھاپے مارے گئے۔20ہزار سے زائد گندم کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے سرکاری فوڈ گدام کو دیے گئے ٹارگٹ دو لاکھ نوے ہزار کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے پرائویٹ دیوان مل سمیت کئی ملزم کے خلاف گندم کو اسٹاک کر کے رکھے ہوئے ہیں ان ملز مان پر اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد غلام عباس سدھایو،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر روشن علی پہنور کی سربراھی میں چھاپے مار کر 20ہزار سے زائد گندم کی بوریاں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔
عبدالانبی،فاروق











