ملتان؛ ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو دی گئی مہلت ختم،ذخیرہ کی گئی20 ہزار من گندم برآمد

134

ملتان،16مئی(اے پی پی):گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو دی گئی تین یوم کی مہلت ختم ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جلالپورہیروالا غلام سرور نے موضع لعل واہ میں گودام پر چھاپے کے دوران ذخیرہ کی گئی20 ہزار من گندم برآمد کر لی، ذخیرہ کی گئی گندم غیرقانونی طور پر رحیم یار خان منتقل کی جارہی تھی،گندم کی قیمت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

تحویل میں لی گئی گندم، محکمہ خوراک کے جُگو والا سنٹر منتقل کردی گئ۔

اے پی پی/ملتان/حامد