چیئرپرسن پنجاب وومن  پروٹیکشن اتھارٹی کا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان کا دورہ

148

ملتان،16مئی(اے پی پی):چیئرپرسن پنجاب وومن  پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ نے ہفتہ کو یہاں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین دارالامان اور اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےخواتین کی خود مختاری کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق دیئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں، خواتین پر تشدد کا دور گزر چکا، اب وہ اپنے حقوق لینا جانتی ہیں۔

چیئرپرسن پنجاب وومن  پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ حکومتی تحفظ کی بدولت اب خواتین اپنے آپ کو زیادہ با صلاحیت، محفوظ اور مضبوط تصور کرتی ہیں،خواتین اپنے حقوق کے لیے ہر شعبہ میں آگے آئیں،ان کو پنجاب حکومت بھرپور سپورٹ و تعاون فراہم کرے گی۔

چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی

کنیز فاطمہ  نے دارالامان،اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر افراد میں ہائجین کٹس،بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیااور سٹاف سے میٹنگ کی۔جس دوران کورونا وائرس بارے آگاہی اور معاملات میں بہتری بارے ہدایات دیں۔

اے پی پی /ملتان/حامد