ملتان:زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی

274

ملتان،27مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر  جلالپور پیر والا غلام سرور نے زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی۔

انہوں نے بس اسٹینڈ کا اچانک  دورہ کر کے عوامی شکایت پر کراچی جانے والی بسوں کی انتظامیہ سے  مسافر سے  کرائے کی مد میں اضافی وصول کیا گیا

ایک ایک ہزار روپیہ واپس دلا دیا،بس سروس مسافروں سے کراچی کا ڈبل کرایہ وصول کررہی تھی ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے وارننگ دی کہ  آئندہ زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئی تو روٹ پرمٹ منسوخ اور گاڑی تھانے بند کردی جائے گی۔

اے پی پی/ملتان/قرۃالعین