میئر کراچی وسیم اختر سے پیما اور دعا فاونڈیشن کے وفد کی ملاقات

150

کراچی،18مئی(اے پی پی):میئر کراچی وسیم اختر سے پیما اور دعا فاونڈیشن کے وفد نے پیر کو یہاں ڈی جی پارکس کے آفس میں ملاقات کی ۔جس دوران پیما اور دعا فاونڈیشن کی طرف سے میئر کراچی وسیم اختر کو کرونا کی میتوں کی تدفین پر مامور گورکنوں کے لیئے حفاظتی سوٹ، گاگلز ، گلوز اور سینی ٹائزر فراہم کیئے  گئے جبکہ ہسپتالوں کے لیے 12 تھرمل گن کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

اے پی پی/ کراچی/حامد