وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلئ سطحی اجلاس

152

کوئٹہ، 18 مئی (اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلئ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق امور اور اسپتالوں کی کورونا وائرس کے طبی آلات کی ضروریات کا جائیزہ لیاگیا۔ بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو مجموعی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں کورناوائرس کا مقامی پھیلاؤ 94 فیصد اور باہر سے آنے والوں کی وجہ سے 6 فیصد ہے۔ وائرس سے اموات کی تعداد 37 ہے ۔454 افراد صحتیاب ہوۓ ، شیخ زید اسپتال میں 20 فاطمہ جناح اسپتال میں 18 جبکہ سیلف آئیسولیشن میں 2163 افراد موجود ہیں۔صوبے میں 149ڈاکٹرز اور 47 پیر ا میڈکز کورنا وائرس سے متاثر ہوۓ اس وقت کوئٹہ کے تین اسپتالوں میں 25 وینٹیلٹر اور آئی  سی یو بیڈز موجود ہیں۔عید کے بعد مزید 4 ٹیسٹنگ مشین اور 60 ہزار کٹس دستیاب ہونگی۔اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا اعلان۔ایس او پیز کے بغیر ٹرانسپورٹ کھلنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ دیہاتوں تک پھیل سکتا ہے اجلاس میں عوام سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل اور  عوام عید سادگی سے منائیں عید میلوں پر مکمل پابندی ہو گی، عید گاہوں کی تعداد میں اضافہ کر کے رش کو کم کیا جاۓ گا۔

محمد بلال،فاروق