وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

203

اسلام آباد،20 مئی(اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں داخلی سلامتی، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال، امدادی کوششوں اور علاقہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے پی پی/ڈیسک/حامد