عیدالفطر کی آمد، غلہ منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں اضافہ سمیت دکانداروں کی طرف سے خریداری بھی عروج پر

166

 

ملتان، 20 مئی (اے پی پی ): عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی غلہ منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں اضافہ شروع ہو گیا  جبکہ  ڈیمانڈ کے پیش نظر دکانداروں کی طرف سے خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ۔

 اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا  جہاں ای اے ڈی اے خالدمحمود اور سیکرٹری ایم سی اعجاز سلیم بھی ان کے  ہمراہ تھے ۔اس موقع پر اے ڈی سی نے صفائی کا جائزہ  سمیت  سپلائی اور ڈیمانڈ کے حوالے سے  بریفنگ بھی لی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ عید کے پیش نظر منڈی میں سبزی و فروٹ کی سپلائی میں اضافہ ہوا ہے ،سبزی منڈی میں روزانہ  داخل ہونیوالے ٹرکوں کی تعداد4 سو سے بڑھ کر 520 ہو گئی ہے جبکہ دکاندار بھی معمول سے ہٹ کر زیادہ خریداری کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ  بتایا گیا کہ سبزی منڈی عید کے موقع پر ایک دن کے لئے بند رہے گی ۔