وفاقی وزیر اطلاعات نے ’ماسک فار آل‘ مہم کا اجراء کر دیا

209

اسلام آبا د11مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ’ماسک فار آل‘ مہم کا اجراء کر دیا،  اس موقع پر  ان کا کہنا  تھا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے دی چین ا سٹور ایسوسی ایشن  پانچ ملین ماسک تقسیم کرے گی ۔

 وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ یہ اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا مظہر ہے ، ماسک کے ساتھ ساتھ دستانوں کے استعمال کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے ،عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی طرف سے  جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ہمارے وسائل محدود ہیں ،ہمیں احتیاط کرکے نہ صرف اپنا خیال رکھنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ کرنا ہے ۔

اے پی پی / ناءید/ریحانہ