ملتان :ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت سرکٹ  ہاوس میں  اجلاس منعقد 

160

ملتان ،11 مئی (اے پی پی )؛ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت سرکٹ ہاوس میں منعقدہ اجلاس  میں جلالپور پیروالا پبلک سکول بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں اے سی جلالپورپیروالا و سیکرٹری بورڈ آف گورنرز غلام سرور نے بریفنگ دی  ۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک صاحب نے کہا کہ مرمت کے بھاری اخراجات کے پیش نظر پبلک سکول کی دو نوں گاڑیاں نیلام کردی جائیں ،گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے کلاس روم تعمیر کئے جائیں اور لائبریری کے لئے فرنیچر  کتابیں خریدی جائیں ، سکول بلڈنگ کی تزئین و آرائش کی جائے اور سکول گراونڈ میں کرکٹ پچ اورباسکٹ بال کورٹ بھی تعمیر کیا جائے اس کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے سپورٹس کا سامان خریدا جائے، سکول میں سکیورٹی کی غرض سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں اور ساتھ ہی اخراجات کے لئے پرچیز کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی

بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں اے ڈی سیز محمد طیب خان،قمرالزمان قیصرانی،ہدایت اللہ خان کی بھی شریک ہوئے اور سی ای او ایجوکیشن ریاض خان ،پبلک سکول کے پرنسپل رائے صفدر علی  اور دیگر ممبران کی بھی شریک ہوئے۔

اے پی پی /ملتان /ریحانہ