مظفرگڑھ، 17 مئی(اے پی پی):ٹڈی دل کی پنچاب میں موجودگی اور اس سے بچاؤ کے لیے کاشتکاروں میں آگاہی کے لیے ڈی جی زراعت ڈاکٹر انجم علی نے مظفرگڑھ آمد پر کسانوں اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کی ، جس میں انہوں نے کہا کہ فصلات کو ٹڈی دل سے بچانا ناممکن نہیں ھے، محکمہ زراعت، زراعت اور فصلات کو محفوظ بنانے کیلئے بھر پور طریقے سے کام کر رھا ھے لیکن یہ سب اکیلا نہیں کیا جا سکتا،اس کیلئے زمینداروں،کسانوں اور کمیونٹی کی بھرپور شرکت ضروری ھے۔
ڈی جی زراعت ڈاکٹر انجم علی نے کہا کہ محکمہ زراعت نے جس طرح ربیع کی فصلات کو ٹڈی دل سے بچایا ھے اسی طرح زمینداروں،کسانوں اور کمیونٹی کے تعاون سے خریف کی فصلات کو بھی محفوظ بنائے گا۔
وی این ایس،مظفرگڑھ











