کمشنر ملتان ڈویژن کی عوام کو رمضان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت

185

ملتان، 17 مئی (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کہا کہ رمضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے، اس مہینہ خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات کی جائیں لیکن ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر بھی عمل درآمد کیا جائے تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ ہو سکے۔

اتوار کو جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث جو دیہاڑی دار طبقہ اور غریب لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کو بھی رمضان میں یاد رکھا جائے اور مخیر حضرات انکی زیادہ سے زیادہ مدد کریں تاکہ یہ طبقہ بھی خوشیوں سے اور رمضان المبارک کی برکتوں سے محروم نہ ہوسکے۔

وی این ایس،ملتان