پاکستان ایئرلائن حادثہ: پاک فضائیہ کی جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری

147

 

اسلام آباد، 23مئی(اے پی پی):قومی ایئرلائن  کی پرواز پی کے-8303 کو کراچی میں پیش آنے والے فضائی حادثے کے بعد پاک فضائیہ کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

 اس موقع پر بھاری مشینری سے لیس پاک فضائیہ کی امدادی ٹیمیں دیگر اداروں کے ساتھ ملکر امدادی کاروائیوں میں شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور ملبے کے نیچے سے نکالنے کا کام جاری ہے