گھوٹکی: کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ٹیکسٹائل ڈیزائنر فرحان قادر آبائی قبرستان میں سپرد خاک

226

گھوٹکی،23مئی(اے پی پی): کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ٹیکسٹائل ڈیزائنر انجنیئر فرحان قادر کلوڑ کی نماز جنازہ گھوٹکی کے علاقے عادلپور میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ شہید فرحان کو بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 فرحان قادر کلوڑ عید چھٹیاں گزارنے آبائی گاؤں آ رہے تھے۔

وی این ایس، گھوٹکی