پشین،09مئی(اے پی پی): پشین کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے زرعی اجناس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، سینکڑوں کھڑی فصلیں تباہ کر دیں۔
زیادہ نقصان خانوزئی ،برشور یارو سمیت متعدد علاقوں میں ہوا، کسان صوبائی اور وفاقی حکومت سے امداد کے منتظر ہیں۔
دوسری جانب پشین کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کی آفزائش نسل میں بتدریج اور روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ کلی حاجی محمد غوث اور کلی حاجی عبدالرزاق سمیت یارو اور ملحقہ علاقوں کے درجنوں مقامات پر ان ٹڈی دل نے لاکھوں کی تعداد میں انڈے دیکر علاقے کی زرعی اجناس کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
زمینداروں اور کاشت کاروں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
وی این ایس،پشین











