چنیوٹ : ضلع بھر میں عید الفطر کے 154 اجتماعات ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

217

 

چنیوٹ، 24مئی(اے پی پی):ضلع بھر میں عیدالفطر کے حوالے سے 154 اجتماعات ہوئے ، تمام اجتماعات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔ ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈیوٹی سرانجام دی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے عیدالفطر کے اجتماعات کا دورہ کیا، دورہ کے  دوران  سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 بعدازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پولیس لائن میں پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی اور پولیس اہلکاروں  کو عید کی مبارک باد دی اور اہلکاروں کے ساتھ ملکر کھانا کھایا ، اس موقع پر ملکی سلامتی و استحکام کےلیے خصوصی دعا کی گئی ۔

ڈی سی اورڈی پی او نے عیدالفطر کی خوشی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔

 وی این ایس ، چنیوٹ