ڈپٹی کمشنر ملتان کا ممتاز آباد میں واقع پارک کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

166

ملتان،19مئی (اے پی پی): چیف جسٹس آف پاکستان کے دورہ ملتان کے موقع پر پارکوں اور سڑکوں بارے احکامات پر عملدرآمد کے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے منگل کو ممتاز آباد میں واقع پارک کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈائریکرجنرل پی ایچ اے قمرالزماں قیصرانی بھی انکے ہمراہ تھے،

دورہ کے دوران ڈائریکٹر انجنئیرنگ ایم ڈی اے نذیرچغتائی نے پارک میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پارک میں ترقیاتی کاموں میں سست روی پر افسوس کا اظہار کیا اور ہدایات کی کہ پارک کے گیٹ کے ساتھ گرل کو رنگ و روغن  کیا جائے اور پارک کے اندر برگولے لگائے جائیں،پورے پارک کی سطح کو یکساں ہموار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت اب سمارٹ لاک ڈاون کی طرف بڑھ رہی ہے، حکومت کی طرف سے پارک کھولنے کی اجازت ملنے سے پہلے تزئین و آراٹش کا کام مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے قمرالزمان قیصرانی نے کہا کہ ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد پارک پی ایچ اے کے حوالے کیا جائیگا،پی ایچ اے شہر کے 61 سے زائد پارکوں کی دیکھ بھال کررہی ہے،50 پارک مکمل جبک11زیرتعمیر ہیں اور

پارکوں کی تزئین وآرائش  کے لئے اہل ثروث حضرات سے عطیات حاصل کئے جارہے ہیں۔

اے پی پی /ملتان/ نورین