وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی طرف سے ٹرینیں چلانے کا اعلان، ضلع وہاڑی کے شہریوں کے لیے بے سود

256

بورے والا، ۱۹ مئی(اے پی پی): وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی طرف سے ٹرینیں چلانے کا اعلان ضلع وہاڑی کے شہریوں کے لیے بے سود ثابت ہوا ہے سمہ سٹہ ٹریک پر چلنے والی واحد ٹرین فرید ایکسپریس آن لائن سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چل سکے گی۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی طرف سے ملک بھر میں 20 ٹرینیں چلانے کا اعلان ضلع وہاڑی سمیت قصور۔پاکپتن،عارف والا۔کہڑوڑ پکا اور دیگر شہروں  کے شہریوں کے لیے بے سود ثابت نہ ہوسکا کیونکہ سمہ سٹہ قصور ٹریک پر چلنے والی واحد ٹرین فرید ایکسپریس آن لائن سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے نہیں چلائی جارہی ، اسٹیشن ماسٹر میاں ظفر اقبال کے مطابق وہاڑی ریلوے اسٹیشن آن لائن سسٹم نہ ہے جس کی وجہ سے لاہور سے کراچی جانے والی واحد ٹرین فرید ایکسپریس نہ چل سکے گی۔وفاقی وزیر نے صرف ان ٹرینوں کو چلانے کی اجازت دی ہے جن کی بکنگ آن لائن ہے وہاڑی اور دیگر شہر اس سہولت سے محروم ہے  فرید ایکسپریس اس ٹریک پر چلنے والی واحد ٹرین ہے لاہور سے کراچی کے اس ٹریک پر فرید ایکسپریس کے علاوہ کوئی اور ٹرین نہیں چلتی اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے شہری ٹرین کی سفری سہولت سے محروم ہیں اب ہمارے روٹ کی واحد ٹرین بھی نہیں چلائی جا رہی جس کی وجہ سے سفر کی یہ سہولت بھی ختم ہو گئی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وہاڑی کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جائے تاکہ اس علاقے کے شہری بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔

اصغر علی جاوید،فاروق