ڈی پی او چنیوٹ کا فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر اور مساجد کا دورہ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

203

چنیوٹ،04 مئی (اے پی پی): ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے فاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر  اور مساجد کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے قرنطینہ سنٹر میں ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کی، ڈی پی او نے جوانوں سے مسائل دریافت کیے اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پولیس کے افسران و جوان اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اے پی پی /ملک محمد علی/حامد