کراچی؛ مساجد و عید گاہوں میں نماز عیدالفطر روایتی جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گئی

133

کراچی ،24 مئی(اے پی پی): شہر کی مختلف مساجد و عید گاہوں میں نماز عیدالفطر روایتی جوش و خروش و مذہبی خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی گئی ،علمائے کرام نے مساکین اور مستحقین کے حقوق پر روشنی ڈالی اور عوام کو کروونا وائرس کے سلسلے میں دی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا۔

بعد از نماز رقت انگیز دعائیں کرائی گئیں اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی گئی ،ننھے منے بچوں نے عیدی وصول کرتے ہی جھولوں اور اونٹ کی سواری کا مزہ لینے کے لیے باہر کا رخ کیا۔

وی این ایس ، کراچی