چنیوٹ؛عید کے پر مسرت موقع پر ڈی پی او کی شہداء پولیس کے گھر آمد

164

چنیوٹ، 24مئی(اے پی پی): عید کے پر مسرت موقع پر ڈی پی او سید حسنین حیدر کی شہداء پولیس کے گھر آمد، شہید سب انسپکٹر عفان علی ابوزر اور کانسٹیبل گہلا خان کے ورثاء کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف دیے۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ شہداء پولیس کا اثاثہ ہیں،قیام امن کے لیے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کے ورثاء ہمارے لیے وی آئی پی ہیں۔

وی این ایس، چنیوٹ