کمشنر ملتان کا شہر کی صفائی اور تزین و آرائش کے بارے میں ہنگامی بناردوں پر کام کی ہدایت

279

 

ملتان،18 مئی( اے پی پی):ڈویژنل انتظامیہ نے عید پر شہر کی خوبصورتی کا پلان تشکیل دے دیا،کمشنر شان الحق نے شہر کی صفائی اور تزین و آرائش کے بارے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کی ہدایت کردی۔

شہر کی خوبصورتی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر شان الحق نے قادرپور راں تا خانیوال روڈ، شجاع آباد روڈ تا ہائی کورٹ روڈ کو ماڈل روڈز کا درجہ تفویض کر دیا،انہوں نے کہا کہ ماڈل روڈز پر تیار درخت لگائے جائیں اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو سٹریٹ لائٹس کی بحالی،تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کی صفائی بھی کرے۔

کمشنر نے اجلاس کے دوران نئی  یونین کونسلوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی اور  کہا کہ پی ایچ اے تمام گرین بیلٹس میں خراب پودوں کی چھانٹی بھی کرے اور صاف ماحول اور آلودگی کے خاتمےکا  پلان  بھی تشکیل دیا جائے۔

کمشنر شان الحق نے ہدایت کی کہ واسا پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائے اور

کرونا وبا کے قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے شجرکاری کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک بھی اجلاس میں موجود تھے