گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید الفطر کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی

113

کراچی،24مئی(اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید الفطر کی نماز گورنر ہاؤس کے لان میں ادا کی،اراکین صوبائی اسمبلی ،چیف سی پی ایل سی اور گورنر ہاس کے عملہ نے بھی ان کے ہمراہ نماز ادا کی ۔

نماز سے قبل اور بعد میں کورونا کے لئے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پر پی آئی اے طیارہ حادثہ کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

وی این ایس ، کراچی