عید الفطر کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا پشاور شہر کا دورہ

124

پشاور، 24مئی(اے پی پی): کپیٹل سٹی پولیس پشاور کیجانب سے عید کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے آج صبح شہر کا دورہ کیا اور نماز عید کی خاطر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے اہم اور حساس مساجد کو بی ڈی یو کے ذریعے سویپنگ اور ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ عید کے پرامن انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں اور اس مقصد کیلئے تین ہزار سے زائد اہلکار  سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اے پی پی/صائمہ حیات/حامد