گورنر ہاؤس پشاور میں  عیدالفطر کی نماز ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شرکت کی

147

پشاور، 24 مئی(اے پی پی): گورنر ہاؤس پشاور میں  آج صبح عیدالفطر کی نماز ادا ہوگئی جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،  چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز  اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات نے نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر کورونا صورتحال کے پیش نظر سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔ نماز کے بعد وزیر اعلی سمیت دیگر شراکاء ایک دوسرے سے بغل گیر نہیں ہوئے اور نہ ہی مصافحہ کیا۔

اس موقع پر  ملکی ترقی و خوشحالی، کرونا وبا سے نجات اورسانحہ کراچی میں جاں بحق افراد کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

وی این ایس ، پشاور