وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق اتوار کو پاکستان میں عیدالفطرہوگی،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

194

اسلام آباد، 23 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کے مطابق اتوار کو پاکستان میں عیدالفطرہوگی،سانگھڑ،بدین،ٹھٹھہ،پسنی میں چاند سات بجکر 36 منٹ سے 8بجکر14 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے ان علاقوں میں چاند کی عمر 20 گھنٹے کی ہو گی جبکہ پشاور میں آج بھی چاند نظر نہیں آئے گا،آج غروب آفتاب کے بعد دوربین سے چاند واضح طور پر نظر آئے گا ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں جو فیصلہ وزیراعظم کریں گے ہم اس کو فالو کریں گے۔ سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنا بہت آسان ہو گیا ہے۔

ہفتہ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2020 میں کرونا وائرس کے چیلنج سے نبردآزما ہیں، مشکلات پر قابو پانا ہی زندگی ہے،انشاء اللہ ہم مشکل وقت سے نکلیں گے ہر سال رمضان اور عید کے چاند پر اختلافی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، قیام پاکستان کے بعد چاند کا تنازع چلا آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1974ءمیں رویت ہلال کمیٹی قائم کی گئی لیکن بدقسمتی سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس متنازع رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں فرقہ واریت کو اکاموڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی ،اختلافات کو آئین و قانون کے تناظر میں دیکھنا ہوتا ہے، ریاست فرقہ واریت اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہوتی ہے، مذہبی تہواروں کو تنازعے کے بجائے یکجہتی کا باعث ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیا ہے، مسجد قاسم علی خان کے خطیب ہر سال علیدہ عید کا اعلان کرتے ہیں اور رویت ہلال کمیٹی الگ اعلان کرتی ہے اب چاند دیکھنا مسئلہ نہیں رہا۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تلقین کرتا ہے،اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید تمام علوم کا ماخذ ہے، جو لوگ کہتے ہیں کہ سائنس کا دین سے تعلق نہیں ہے وہ غلط کہتے ہیں، اسلام مکمل دین حیات ہے، قرآن تمام علوم کا ماخذ ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ پوری کوشش کریں گے یہ تنازعہ عید حل کریں گے جو لوگ کہتے ہیں کہ عید چاند دیکھ کی جائے اس سے ٹیکنالوجی کا تعلق نہیں ہے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ عینک پہن کر دیکھ لوں تو حلال اور دور بین سے حرام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے آٹھ شہروں میں دوربین نصب ہیں ،پہلا اصول یہ طے ہوا ہے سورج اور چاند کے غروب میں 28 منٹ کا فرق آنا چاہیے، اس بار چاند پوری دنیا میں ایک ہی دن نکلا ہے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چاند دیکھنے کیلئے ایپ بھی متعارف کرائی کل رات 22 مئی کی رات کو 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کا ارتقاء ہوچکا ہے23 مئی کی رات غروب آفتاب کے بعد دوربین سے سانگھڑ،بدین اور پسنی کی پٹی میں آج شوال کا چاند نظر آئے گا، 7بجکر 24 منٹ سے 8بجکر 14 منٹ تک چاند ان علاقوں میں نظر آئے گا ان علاقوں میں چاند کی عمر تقریباً20گھنٹے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج اتوار 24 مئی کو تمام دنیا کے اسلامی ممالک عید منا رہے ہیں، عرب گروپ ،سعودی عرب، یو اے ای ،ترکی، ایران ،ملائیشیا، برونائی میں 24 مئی کو عید الفطر ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق اتوار کو عید الفطر ہوگی۔

وی این ایس، اسلام آباد