اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی راہنماؤں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد

142

اسلام آباد 23 جون ( اے پی پی): قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کی کارروائی پر غور کرنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمانی راہنماوں کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

 اسپیکر اسد قیصر نے حالیہ سیشن میں ایوان کی کاروائی کے خوشگوار ماحول میں انعقاد کے لئے تعاون کرنے پر پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاسوں میں بھی اسی جذبے کو برقرار رکھا جائے گا۔ اسپیکر نے کہا کہ تمام ممبران ان کے لیے برابر اور قابل احترام ھیں تاہم ایوان کی کاروائ میں خللل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جاے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کی کاروائ اسمبلی کے قواعد اور ضوابط کے تحت چلائیں گے۔

 پارلیمانی رہنماؤں نے ایوان کی کارروائی کے انعقاد اور اپنے ارکان کو بجٹ پر عام بحث میں حصہ لینے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔  گرانٹس ، فنانس بل اور ضمنی گرانٹس کے مطالبات زر پر غور کے لئے متفقہ طور پر دن کی الاٹمنٹ کو دوبارہ ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق ، جمعرات کو بجٹ پر عمومی گفتگو سمیٹی جائے گی۔  جمعہ اور ہفتہ کو مطالبات زر اور کٹوتی کی تحاریک منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی جبکہ فنانس بل اتوار کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا اور پیر کو ضمنی مطالبات زر کی منظوری دی جائے گی۔

وی این ایس،اسلام آباد