این سی او سی نے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی دستیابی حوالے سے پاک نگہبان  ایپ لانچ کر دی

315

اسلام آباد،05 جون (اے پی پی):نیشنل کمانڈ و آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی دستیابی حوالے سے پاک نگہبان ایپ لانچ کر دی جس سے ملک بھر میں 1110ہسپتالوں کو ایپ سے منسلک کیا گیا ہے۔

اس ایپ کی مدد سے  Emergency Responders،   Health Care Workersاور کوئی بھی شہری اپنے نزدیکی ہسپتال میں وینٹیلیٹرز اور بستروں کی دستیابی کی آگاہی حاصل کر سکتا ہے۔ پاک نگہبان ایپ کسی بھی ہنگامی

 صور تحال میں زندگیاں بچانے میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے.

این سی  او سی نے ریسورس مینجمنٹ سسٹم (RMS)کا اجراء بھی کر دیا ہے۔اس نظام کے ذریعے ملک بھر میں 15459ہسپتالوں کو منسلک کیا گیا ہے۔RMSسسٹم کے ذریعے صُوبے اپنے متعلقہ علاقوں  میں ہسپتالوں کے اندر موجود سہولتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہسپتالوں میں دستیاب سامان کو بھی چیک کیا جا سکے گا تا کہ جہاں کمی ہو وہاں سہولتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔ پاک نگہبان موبائل فون کے ایپ-سٹور سے ڈاؤن لوڈ کے علاوہ Google Driveاور COVID.gov.pkکے ڈیش بورڈ پر بھی دستیاب ہے۔

وی این ایس