جناح پارک پشاور میں سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

180

پشاور،27 جون(اے پی پی ): سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ جناح پارک پشاور میں ادا کی گئی، ممتاز عالم دین مولانا رحمت جلیل نے نماز جنازہ پڑھائی ۔

نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان ، سابق ممبر قومی اسمبلی شبیر احمد خان ، نائب امیر وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان ، سابق نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، صوبائی صدر جے آئی یوتھ صدیق الرحمن پراچہ ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور قاری احمد سعید سمیت صوبائی و ضلعی قائدین اور پشاور کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعدسنیٹر مشتاق احمد خان ، شبیر احمد خان اور دیگر قائدین نے سید منورحسن کی دینی وسیاسی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اوران کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

وی  این ایس،  پشاور