جیکب آباد ضلعہ انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون کا جائزہ لینے کے لئیے شہر بھر کا گشت

154

جیکب آباد 02جون(اے پی پی) جیکب آباد ضلعہ انتظامیہ  کی جانب سے ٹھل میں 7 روز کے لئیے نافظ کئیے جانے والے لاک ڈائون کا جائزہ لینے کے لئیے شہر بھر کا گشت۔

 ڈپٹی کمشنر ، پاک آرمی ،رینجرز اور پولیس کے افسران و جوانوں کی بھاری نفری کا تحصیل ٹھل کا گشت۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعہ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث ڈپٹی کمیشنر کی جانب سے ٹھل کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اور بغیر ضرورت گھروں سے باھر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے،تحصیل ٹھل کو مکمل لاک ڈائون کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری نے ہاسپٹلز، میڈیکل اسٹورز اور کریانہ اسٹور انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ عوام کا مجمع جمع نہ کیا جاے، اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے،تحصیل ٹھل میں کرونا کے مشتبہ کیسز میں اضافے کے باعث ضلع انتظامیہ کی جانب سے 2-6-2020 تا 8-6-2020،(7) روز کے لئیے لاک ڈائون نافز کیا گیا ہے، جس میں اشیائے خورد نوش، ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کے سوائے تمام کاروبار بند رہیں گے تاکہ کرونا وائرس کو مزید پھلنے سے روکا جا سکے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا،پیٹرولنگ میں آرمی کیپٹن فصیح اللہ, ڈی ایس آر رینجرز محمد اکمل , ڈی ایس پی سی آٸی اے یوسف علی بروھی سمیت متعلقہ ایس ایچ اوز, انچارج 15 مددگار ٹھل، سمیت پاک آرمی، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔