پشاور، 5جون(اے پی پی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ بڑے اڈوں سمیت کئی چھوٹے سٹینڈ سیل کرکے لاکھوں کے جرمانے عائد کر دئیے ۔
اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ذاکر حسین آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کی خلاف ورزی پر پشاور مردان، بنوں، سوات، مالاکنڈ میں کئی اڈے سیل کئے اور زائد کرایے وصول کرنے پر سینکڑوں گاڑیوں کو جرمانے عائد کیا جبکہ مسافروں کو فیس ماسک لازمی لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
ذاکر حسین آفریدی نے مزید کہا کہ ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کریک ڈاؤن جاری رہےگا جبکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے۔
وی این ایس، پشاور











