ریسکیو1122خیبرپختوںخوا کی مون سون کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقیں شروع

132

پشاور،7جون(اے پی پی):ریسکیو1122 خیبرپختوںخوا نے مون سون کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مشقیں شروع کر دی ہیں۔

پری مون سون مشقوں کے حوالے سے  ڈائریکٹر جنرل  ریسکیو1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو1122نے مون سون کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا آغاز کردیاہےاور ریسکیو1122 خیبر پختونخوا ماہر غوطہ خوروں، افرادی قوت و جدید آلات کے ساتھ تیار ہے، ریسکیو1122 میں واٹر ریسکیو یونٹ قائم کیا گیا ہے جس نے صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک 1170 ڈوبنے کے واقعات میں خدمات فراہم کیں۔

 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ 2010 تا 2019 تک 10 اضلاع میں 29 ریسکیو سٹیشنز فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ صوبائی حکومت کے تعاون سے رواں سال 2019 تا 2020 میں 26 اضلاع تک ریسکیو1122 کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے جن  میں 45 نئے ریسکیو سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122نے صوبے کے 26 اضلاع میں 74 ریسکیو سٹیشنز قائم کیے ہیں، سٹیشنز تربیت یافتہ اہلکار، ایمبولینسز، ریسکیو ویکلز اور ضروری آلات سے لیس کردیے گئے ہیں، صوبے کے مختلف حساس اضلاع کو کشتیاں، غوطہ خور اور آلات بھجوائے جارہے ہیں تاکہ مون سون سمیت کسی  بھی ایمرجنسی کے دوران بروقت اور بہترین انداز میں سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔

وی این ایس ،پشاور